Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 تاریخ رقم ،راجرفیڈررآٹھواں ومبلڈن ٹائٹل جیتنےوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

 تاریخ رقم ،راجرفیڈررآٹھواں ومبلڈن ٹائٹل جیتنےوالے پہلے کھلاڑی بن گئے
July 16, 2017

لندن(92نیوز)راجر فیڈرر نے تاریخ رقم کر دی ، آٹھ ومبلڈن جیتنےوالے پہلے کھلاڑی بن گئےسوئس ٹینس سٹار کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی تعداد انیس ہو گئی۔

تفصیلات کےمطابق ایک اور اعزاز راجر فیڈرر کے نام  سوئس سٹار نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ومبلڈن اوپن جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ فیڈرر نے فائنل میں کروشیئن حریف ایم سیلیچ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

راجر فیڈرر نے میچ کے آغاز سے ہی حریف کو  دباؤ میں رکھا اور پہلا سیٹ چھے تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی ایم سیلیچ کوئی جادو نہ دکھا سکے اور  صرف ایک گیم ہی جیت پائے سیٹ چھ ایک سے فیڈرر کے نام رہا۔

تیسرے سیٹ میں مارن سیلیچ نے کم بیک کرنےکی کوشش کی لیکن فیڈرر حاوی رہے اور چھے چار سے سیٹ جیت کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ برطانوی شہزادہ ولیم  بھی اہلیہ کے ہمراہ  میچ سے محظوظ ہوتے رہے۔ راجر فیڈرر پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارے ،،فیڈرر پینتس سال کی عمر میں ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنےوالے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے یہ ٹائٹل نام کرتے ہی راجر فیڈرر کے گرینڈسلام ٹائٹلز کی تعداد انیس ہو گئی  ہے۔