Sunday, September 25, 2022

تاخیرنوازشریف کی صحت کولاحق خطرات کی قیمت پرہورہی ہے،مریم اورنگزیب

تاخیرنوازشریف کی صحت کولاحق خطرات کی قیمت پرہورہی ہے،مریم اورنگزیب
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں تاخیر  ان کی  صحت کو لاحق خطرات کی قیمت پر ہو رہی ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد ہی ائیر ایمبولینس اور دیگر انتظامات شروع ہوں گے ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک  جانا چاہئے ، علاج میں تاخیر خطرناک ہو سکتی ہے ۔