تاحیات نا اہلی کیس، نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نوٹس جاری ، سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) تاحیات نا اہلی کیس میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔