Sunday, December 4, 2022

تاج محل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ‏

تاج محل میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ‏

آگرہ ( 92 نیوز) بھارت میں تاج محل  کے اندر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے، واقعہ مغل بادشاہ شاہجہان کے سالانہ عرس کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب نوجوانوں کے ایک گروہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

بھارتی شہر آگرہ میں محبت کی علامت تاج محل  بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے بازی کرنے والے ایک نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے اور سکیورٹی ایجنسیوں نے اس کی تلاش شروع کردی ہےلیکن تاحال اس نوجوان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروہ عرس کے موقع پر تاج محل  کے اندر داخل ہوا جنہوں نے سبز چادر اٹھا رکھی تھی۔