Saturday, January 28, 2023

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی کی جی ایچ کیو آمد

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی کی جی ایچ کیو آمد

راولپنڈی (92 نیوز) تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان اور افغان، تاجک سرحدی صورتحال بھی زیر غور آئے۔ پاکستان اور تاجکستان میں دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان، تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ تاجکستان کا علاقائی ربط، پاکستان کے ساتھ رابطوں میں وسعت کے لیے کردار قابل قدر ہے۔

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیر علی میرزو نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی۔