تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(92نیوز)تاجکستان کے صدر اما م علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق اقتصادی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔
نورخان ایئربیس پر مہمان صدر کے استقبال کیلئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف موجود تھے جہاں پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ۔
مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی ہے ۔