تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین کا جی ایچ کیو کا دورہ
راولپنڈی (92 نیوز) تاجکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک مہمان نے پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے مثبت کاوشوں پر بھی گفتگو کی۔
تاجک کرنل جنرل نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلص کاوشوں کو بھی سراہا۔