Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تاجر برادری ملکی اقتصادی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ، آرمی چیف

تاجر برادری ملکی اقتصادی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ، آرمی چیف
January 11, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں امن، کاروباری سرگرمیوں اور ملکی معیشت کی بہتری پر گفتگو ہوئی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے۔ کاروباری طبقہ امن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معاشی استحکام کیلئے کاوشیں کرے۔ ترجمان کے مطابق وفد کے ارکان نے قیام امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا۔