Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا !!! اسحاق ڈار تاجروں کو آج پھر منانے کی کوشش کرینگے

تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا !!! اسحاق ڈار تاجروں کو آج پھر منانے کی کوشش کرینگے
July 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے حکومت اور تاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا اور ٹیکس کے خاتمے تک حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ بھی سنا دیا۔ اسحاق ڈار نے تاجرنمائندوں کو آج پھر مذاکرات کےلئے بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں سے لین دین پر عائد اعشاریہ تین فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر نمائندوں اور ایف بی آر حکام کے درمیان چھ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے لیکن ایف بی آر نے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا جس پر تاجروں نے یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس کے خاتمے تک حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے آج ہونیوالے مذاکرات میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تاجر برادری بینکاری لین دین پر عائد ٹیکس کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں جس پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت خاصے دباو¿ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے معاملے پرتاجربرادری کی اکثریت نے یکم اگست کوشٹرڈاو¿ن ہڑتال کے فیصلے کی حمایت کردی۔ تاجررہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ کاروبارہ تباہ ہوچکا، ایسے میں پہلے ٹیکس نہیں دے سکتے، نیا کیا دیں گے؟ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو کاروباربند کردیں گے۔ تاجررہنما خالد پرویز کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو ہرصورت شٹرڈاون ہڑتال ہو گی۔ جب تک ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے تاجررہنما حاجی افضل کہتے ہیں کہ اسحاق ڈارکا رویہ درست نہیں، اب مذاکرات نہیں ہوں گے، ہڑتال ہوگی۔ تاجروں کے مذاکرات سے انکارکے بعد ملک کی معاشی صورت حال خراب ہوتی نظر آ رہی ہے جس سے حکومت کےلئے مزید مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔