کراچی ( 92 نیوز) ایک طرف یہ سیاسی کش مکش ہے تو دوسری طرف کراچی کی تاجر برادری حکومت سے کاروبار بحال کرنے کیلئے کوئی حل ڈھونڈنے کی اپیل کررہی ہے ، تاجروں نے سندھ حکومت کو کاروبار کھولنے سے متعلق تجاویز دےدیں۔اُدھر ماہی گیروں کو شکار اورمچھلیوں کی خرید وفروخت کی مشروط اجازت مل گئی۔
سندھ حکومت اور کراچی سمیت سندھ کے تاجروں کی بیٹھک رنگ لے آئی ، تاجرتنظمیوں نے حکومت سندھ کو شہر کے بڑی مارکیٹیں مرحلہ وار کھولنے کی تجویزدے دی ہے ، جس میں تمام ملازمیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تجویز میں کہاگیاہےکہ الگ الگ دن مارکیٹیں کھلنے سے نہ تو رش بڑھے گا اور نہ ہی تاجروں صنعتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اسکے علاوہ کپڑے درزی اور گارمنٹس الیکٹرونک مصنوعات کی مارکیٹیں ہفتے میں تین گھنٹے کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ماہی گیروں وک مچھلی کے شکار اور خریدوفروخت کی مشرط اجازت دے دی ہے ، ہدایت کی گئی ہےکہ ایس او پی کے تحت فشری پرکام کیاجائے،اورسماجی فاصلوں کو یقینی بنایاجائے۔