Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تائیکوانڈو مقابلے میں تمغہ جیتنے والی عائشہ کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے بلا لیا

تائیکوانڈو مقابلے میں تمغہ جیتنے والی عائشہ کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے بلا لیا
February 13, 2019
سوات (92 نیوز) 92 نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ تائیکوانڈو کے عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سوات کی بیٹی عائشہ ایاز کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ سوات کی 8 سالہ بچی نے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سوات کی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے کامیابی کے جھڈے گاڑ دیئے۔ ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔ آٹھ سالہ عائشہ ایاز کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوشی سے بھی نہال ہیں جس کا وہ اظہار بھی کرتی ہیں۔