Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تائیوان کے شہر ہوالین میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، 5افراد ہلاک، 214 زخمی

تائیوان کے شہر ہوالین میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، 5افراد ہلاک، 214 زخمی
February 7, 2018

ہوالین ( 92 نیوز ) تائیوان کے شہر ہوالین میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ۔جس سے 5 افرادہلاک جبکہ 214 زخمی اور 145 لاپتہ ہوگئے ۔ ریسکیو حکام امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

تائیوان کا شہر ہوالین زلزلے سے لرز اٹھا۔امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز  شہر سے  21 کلومیٹر دور بحرہ چین میں تھا ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 جبکہ گہرائی 9.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جبکہ لوگ خوف کے مارے  اِدھر اُدھر بھاگتے رہے  ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے  5 عمارتیں منہدم ہوگئیں جن کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 120 کلومیٹر دور دارالحکومت تائی پے میں بھی محسوس کیے گئے تاہم وہاں کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ۔