تائیوان میں شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر ریل سروس اور پروازیں بند
تائی پے (ویب ڈیسک) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں شدید بارش اور تیزہواوں کے طوفان کے پیش نظر ریل سروس اور پروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔ ریسکیواہلکاروں نے کمر باندھ لی۔ آج شام ڈویجان طوفان مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تائی پے تائیوان میں سکول اور دفاتر میں چھٹی ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈویجان طوفان آج شام مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی ہے۔ ریل سروس اور پروازوں کو بند کردیا گیاہے۔
گزشتہ ماہ بھی چین کے جنوب مشرقی علاقے میں سمندری طوفان کے باعث سیلاب اور تودے گرنے سے چودہ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بدعنوانی، عدم مساوات اور امتیازی