Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تائیوان زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی ،خاتون اور بچی کو زندہ نکال لیا گیا

تائیوان زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 37ہوگئی ،خاتون اور بچی کو زندہ نکال لیا گیا
February 8, 2016
تائپی(ویب ڈیسک)تائیوان میں قیامت خیززلزلے سے ہلاک افرادکی تعدادسینتیس تک پہنچ چکی ہےجبکہ سیکڑوں زخمی ہیں جبکہ درجنون افرادتاحال ملبے تلے دبے ہیں۔ ریسکیواہلکارامدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ایک عماررت کے ملبے سے دوروزبعدریسکیوحکام نے دوافرادکوزندہ نکال لیا۔ تفصیلات کےمطابق کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے تاینان میں ایک عمارت کے ملبے سے ایک آٹھ سالہ بچی اورایک خاتون کوزلزلے کے دوروزبعد زندہ نکال لیاگیاہےدونوں کوفوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیاہے تاینان کے میئرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملبہ ہٹانے میں ریسکیواہلکاروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔ مئیرکاکہناہے کہ امدادی کاموں میں دشواری کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے۔ واضح رہے کہ  چھ فروری کی صبح چھ اعشاریہ چارشدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی تھی۔