Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تائیوان : زلزلے میں مرنے والوں کی یاد میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام ،ہلاکتوں کی تعداد 96ہوگئی

تائیوان : زلزلے میں مرنے والوں کی یاد میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام ،ہلاکتوں کی تعداد 96ہوگئی
February 12, 2016
تائینان(ویب ڈیسک)تائیوان میں قیامت خیززلزلے میں مرنے والے افرادکی یادمیں تعزیتی تقریبات کااہتمام کیاگیا ، زلزلے سے متاثرہ شہرتائینان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاک افرادکی تعدادچھیانوے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تائینان میں ہولناک ناک زلزلے میں مرنے والے افرادکی یادمیں تقریب کااہتمام کیاگیا ،تقریب میں مرنے والے افرادکے لواحقین،حکومتی نمائندوں اوررضاکاروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ ادھرریسکیوحکام کی جانب سے ملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے ریسکیواہلکاروں کاکہناہے کہ ملبے تلے دبے افرادکے زندہ بچنے کاکوئی امکان نہیں ہے تاہم ریسکیوآپریشن  ملبے تلے دبے آخری شہری  کو نکالنے تک جاری رہے گا۔ گرنے والی عمارتوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کےالزام میں گرفتارتین افرادکےخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چھ فروری کوتائینان میں چھ اعشاریہ چارشدت کے زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ہواتھا۔