Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

تائیوان :زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی ، چھے ماہ کی بچی  کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا  

تائیوان :زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی ، چھے ماہ کی بچی  کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا  
February 7, 2016
  تائی پی (ویب ڈیسک)تائیوان میں چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعدادچھبیس ہوگئی  اور  پانچ سوسے زائد افرادزخمی ہیں ریسکیواہلکاروں نے چھ ماہ کی بچی کوملبے سے نکال لیا ننھی بچی کواسپتال منتقل کردیا  گیاجبکہ سیکڑوں لاپتہ افرادکی تلاشی کےلیے ملبہ ہٹانے کاکام جاری ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ضرب المثل مشہور ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، تائیوان میں قیامت خیززلزلے کے بعد سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ شہرتاینان میں ریسکیواہلکاروں نے ایک عمارت کاملبہ ہٹاتے ہوئے  چھ ماہ کی بچی کوزندہ ریسکیوکرلیا ننھی بچی کوفوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ زلزلے کے باعث شہرکی کئی اہم عمارتیں منہدم ہونے سے سیکڑوں افرادتاحال ملبے تلے پھنسے ہیں ریسکیواہلکاروں کاکہناہے کہ ملبے میں پھنسے افرادکونکالنے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کابھی خدشہ ہے۔