کراچی (92 نیوز) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف آصف زرداری اپیل دائر کرینگے۔ بلاول بھٹو صدارتی ریفرنس میں فریق بنیں گے۔ لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ پرویزمشرف کو باہر بھیجنے کا جرم چودھری نثار نے کیا۔
بی بی کو سکیورٹی نہ دینا اور شواہد مٹاناسب مشرف کا حکم تھا ۔
کراچی میں پی پی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بے نظیربھٹو کے قانونی وارث آصف زرداری عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ بےنظیرقتل فیصلے کےخلاف اپیل دائر کریں گے۔
لطیف کھوسہ نےکہاکہ جائے وقوعہ کو دھونا پرویزمشرف کی ہدایت تھی اوران کو بیرون ملک جانے دینا چوہدری نثار کی مرضی تھی۔
پیپلزپارٹی نے ذوالفقار بھٹوکی پھانسی سےمتعلق صدارتی ریفرنس کے جلد فیصلے کے لیے بلاول بھٹو کو فریق بنانے کا اعلان کیا۔