Saturday, July 27, 2024

بے نظیر اسپتال راولپنڈی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،مریض خوار

بے نظیر اسپتال راولپنڈی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ،مریض خوار
March 19, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی کے بےنظیر اسپتال راولپنڈی میں کئی گھنٹے تک غائب رہنے والی بجلی نے  مریضوں ، لواحقین اور ڈاکٹروں کا پسینہ نکال دیا ۔مریضوں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا دیئے ۔

بےنظیر اسپتال میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث چیک اپ کے لیے آنے والے مریض ذلیل و خوار ہو گئے  ، ایمرجنسی اور او پی ڈی میں پرچی کے حصول میں سینکڑوں مریض لائنوں میں لگے رہے  ۔

بد انتظامی کے باعث  او پی ڈی سے شروع ہونے والی لائن اسپتال کے خارجی راستے تک پہنچ گئی ،  اسپتال عملہ کا کہنا تھا جب تک بجلی نہیں آجاتی پرچی نہیں دی جائے گی ، خواتین مریض  بھی پرچی نہ ملنے سے شدید اذیت میں مبتلا رہے جب کہ  مریضوں کی جانب سے مینوئل پرچی دینے کے مطالبہ پر اسپتال کے عملہ نے صاف انکار کر دیا ۔