Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بے نامیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے : شیخ رشید

بے نامیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے : شیخ رشید
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ بے نامیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ جس عمر میں ہمارا شناختی کارڈ نہیں بنتا ان کے بچے کروڑوں کما لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے دوسرے ملک میں نوکری کرکے قوم کی ناک کٹوادی۔ جاعت اسلامی کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولا وہ صادق اورامین نہیں رہے نا اہل قراردیاجائے ۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دورارن شیخ رشید  نے دلائل میں کہا کہ اس کیس کے پیچھے نواز شریف کا  چہرہ ہے۔ شیخ سعید اور سیف الرحمان نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا تنخواہ لینا یا نہ لینا معنی نہیں رکھتا معاملہ ملکی عزت کا ھے۔ عدالت نے 20 افراد کو اثاثے چھپانے پر نااہل کیا۔عدالت ان افراد کو بحال کر دیں یا وزیر اعظم کو نااہل قراردے۔

شیخ رشید نے دلائل میں مزید کہا کہ سارا خاندان ہی بے نامیوں کا ٹبر ہے، بچے نواز شریف کے ہیں، حمید ڈینٹر کے نہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں تو مزید آف شور کمپنیاں بھی نکل آئیں۔ ایک بچے کو جدہ ایک کو لندن میں رکھا گیا۔ مریم بیٹی کے لندن فلیٹس مالک ھونے کا شک نہیں رھا۔ ان کا کہناتھا کہ پہلے آنسو ختم نہیں ہوئے تھے کہ نیا جنازہ آ گیا ہے۔قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف کو جیل بھیجا جائے۔ شریف خاندان کو ایسی سزا دی جائے کہ سب یاد رکھیں۔

جاعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے اپنے دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی حمایت کرتےہیں۔ نوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے قطری خط کو درست قراردیا، وزیراعظم نے اسمبلی میں سچ نہیں بولا۔ وزیراعظم نااہل قراردیا جائے  ، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ۔