Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ

بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی آئی اے ملازمین کا احتجاج روکنے کے لیے بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد پر دفعہ ایک سو چوالیس لگ گئی۔ چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے‘ مظاہرے اور دھرنے پر پابندی۔ دوسری طرف ملازموں کا ایئرپورٹ کے گیٹ پر اہل خانہ سمیت دھرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اطراف میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔ دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت کوئی احتجاج یا مظاہرہ نہیں کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے احتجاج کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نقص امن کا بھی خطرہ ہے جس کے تحت آج اورکل دو دنوں کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے تحت کسی بھی جلسے جلوس‘ ریلیوں اور دھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں چار یا چار سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ہڑتالی پی آئی اے ملازمین نے ساتویں روز بھی ایئرپورٹ کے گیٹ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ملازمین آج اپنی فیملیز کے ہمراہ دھرنے میں شامل ہوں گے۔ انتظامیہ نے احتجاجی دھرنے کو روکنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔