Monday, October 3, 2022

بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلا دیش پریمیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حسن علی اور شعیب ملک نے جاتے ہی دھوم مچا دی ہے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کیخلاف حسن علی نے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 شکار کیے ۔ نوجوان پیسر اور سینئر بیٹسمین نے کومیلا وکٹورینز کو ڈھاکہ ڈائنا مائیٹس کیخلاف فتح دلا دی ۔
حسن علی نے اپنی جارحانہ باؤلنگ سے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی بیٹنگ کےپرخچے اڑا دیے ۔ ون ڈے کے نمبر ون باؤلر نے 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ڈھاکا کی پوری ٹیم صرف 128 رنز ہی بنا پائی ۔
ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو شعیب ملک چٹان کی طرح ڈٹ گئے اور شاندار ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔