بی سی سی آئی نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سے اجازت طلب کرلی

لاہور(92نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے اپنی حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے،جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ بحالی کی امیدیں پھر روشن ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ سیریز کا معاہدہ طے پاچکا ہےجس کی اجازت درکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست بہا رمیں 5 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں اور مودی حکومت نہیں چاہتی کہ وہ اس سیریز کا اعلان کر کے مسلمان مخالف ہندو انتہا پسند وں کا ووٹ کھو دے، اسی مقصد کے لئے لگاتار مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی جا رہی ہیں تا کہ بہار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی جائے ۔
بی سی سی آ ئی ذرائع کے مطابق خط کا جواب آ نے کے بعد 18 نومبر کو بی سی سی آ ئی کی ایگزیکٹیو کونسل میں پاک بھارت سیریز کے لئے بات آ گے بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔