Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا محض دیوانے کا خواب ہے: چودھری نثار

بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا محض دیوانے کا خواب ہے: چودھری نثار
December 12, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا محض دیوانے کی بڑ ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے بھارتی ہم منصب کے پاکستان مخالف بیان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹکڑے کرنا بی جے پی حکومت کی محض بڑھک ہے اور ایک دیوانے کا خواب ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی موجودگی میں کسی اور کو ہندوستان کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ کام خود مودی سرکار نے کردیا ہے ۔چودھری نثارکا کہنا تھاکہ  بھارت کو مذہبی بنیادوں پر پاکستان نہیں بلکہ بی جے پی سرکار کی پالیساں تقسیم کر رہی ہیں جس پارٹی اور جس حکومت کی بنیاد اور منشور ہی مذہبی جنونیت، تفریق، منافرت اور تشدد پر مبنی ہو وہ کس منہ سے پاکستان پر الزام تراشی کر سکتے ہیں۔