Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بی جے پی نے ایک بار پھر اترپردیش میں مسلم کش فسادات کا منصوبہ بنا لیا

بی جے پی نے ایک بار پھر اترپردیش میں مسلم کش فسادات کا منصوبہ بنا لیا
August 19, 2016
میرٹھ (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں بی جے پی نے ایک بار پھر مسلم کش فسادات کا منصوبہ بنا لیا مظفرنگر فسادات کے ماسٹر مائنڈ بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم نے الیکشن کوبھارت  اور پاکستان کی لڑائی قرار دے کر انتہا پسند ہندوؤں کے جذبات بھڑکانا  شروع کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اترپریش کے الیکشن میں بی جے پی نے ایک بار پھر مسلم کش فسادات کا منصوبہ بنا لیا، بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم نے الیکشن کو ہندوستان اور پاکستان کی لڑائی قرار دے دیا۔ میرٹھ میں انتخابی مہم کے دوران اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مخالفین کے بارے میں کہا کہ ان کے باپ کو بھی بھگایا تھا اب انہیں بھی بھگائیں گے سنگیت سوم بی جے پی کا وہی مکروہ کردار ہے جس نے 2013 میں مظفر نگر میں مسلم کش فسادات کرائے تھے ان فسادات میں 52مسلمان شہید سینکڑوں زخمی  اور 50ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے تھے مسلم کش فسادات کے بعد فوج بلا کر کرفیو لگایا گیا اور بارہ ہزار سے زائد گرفتاریاں ہوئیں سنگیت سوم فسادات کا مرکزی ملزم ہونے کے باوجود آج تک آزاد ہے اور ریاستی اسمبلی کا رکن ہے۔ سماج وادی پارٹی نے سنگیت سوم کی ویڈیو سامنے آنے پر الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سنگیت سوم ایک بار پھر ہندو مسلم فساد بھڑکانا چاہتا ہے۔