Saturday, July 27, 2024

بی ایل ایف کا مرکزی کمانڈر ڈاکٹر منان اپنے چار ساتھیوں سیمت مارا گیا : سرفراز بگٹی

بی ایل ایف کا مرکزی کمانڈر ڈاکٹر منان اپنے چار ساتھیوں سیمت مارا گیا : سرفراز بگٹی
January 30, 2016
کوئٹہ(92نیوز)صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا مرکزی کمانڈر ڈاکٹر منان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جس  میں کالعدم بی ایل ایف کے مرکزی   کمانڈر ڈاکٹر منان بلوچ   چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ سرفراز بگٹی نے  بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کی  لہر گزشتہ ماہ ہونے والے 239انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ردعمل ہے جس میں  22دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14زندہ گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ پریس بریفنگ میں آئی جی پولیس ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان بھی موجود تھے جنکا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جارھے ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیا جائے گا  ۔