بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، شہباز شریف کی ہارلے کلینک آمد
لندن (92 نیوز) بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ابھی تک سنبھل نہیں سکی ، وہ ہارلے کلینک میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر ہیں
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کلثوم نواز کی طبیعت سنبھلنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں
کلثوم نواز کی عیادت کیلئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی ہارلے اسٹریٹ پہنچے اور کلثوم نواز کی عیادت کی ،سلمان شہباز بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے۔
شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت دے ، تاہم شہباز شریف نے ڈاکٹر نوید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔
کلثوم نواز کی طبیعت کچھ روز سے دل میں تکلیف کے باعث تشویشناک ہے، شریف فیملی نے کلثوم نواز کی صحت کی بہتری کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔