Thursday, October 6, 2022

بیگم کلثوم نواز کی سی ٹی اسکین رپورٹ آج متوقع ہے ، حسین نواز

بیگم کلثوم نواز کی سی ٹی اسکین رپورٹ آج متوقع ہے ، حسین نواز
لندن ( 92 نیوز ) نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی سی ٹی اسکین رپورٹ آج متوقع ہے ،  سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد پھیپھڑوں کی حالت کا اندازہ ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سی ٹی اسکین رپورٹ کے بعد ہی علاج کر سکیں گے ،  بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری نہیں آئی،انکی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔