Sunday, October 2, 2022

بیٹ مین ”ڈان آف جسٹس“ میں بھاری اسلحہ سے لیس جدیدترین کار استعمال کریں گے

بیٹ مین ”ڈان آف جسٹس“ میں بھاری اسلحہ سے لیس جدیدترین کار استعمال کریں گے
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) بیٹ مین سیریز کی نئی فلم ”ڈان آف جسٹس“ میں بیٹ مین نئی گاڑی استعمال کرے گا۔ لاس ویگاس میں گاڑی کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی تقریب میں بیٹ مین کی نئی گاڑی کو متعارف کرایا گیا جہاں صحافیوں اور شائقین کی بڑی تعداد اس کار کی ایک جھلک دیکھنے کو موجود تھی۔ انیس سو تیس سے اب تک کی یہ جدید ترین گاڑی ہے جو بھاری اسلحے سے لیس اور کسی ٹینک کی مانند نظر آتی ہے۔ بین ایفلک فلم میں یہ کار دوڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہینری کیول، ایمے ایڈمز اور جیسے ایزن برگ بھی شامل ہیں۔ ایکشن ایڈونچر فلم اگلے سال پچیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔