Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیٹ مین بمقابلہ سپرمین بڑی سکرین پر تہلکہ مچائیں گے

بیٹ مین بمقابلہ سپرمین بڑی سکرین پر تہلکہ مچائیں گے
July 13, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس“ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ دونوں سپر ہیروز اب بڑی سکرین پر ایک ساتھ تہلکہ مچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”مین آف سٹیل“ کے ڈائریکٹر زیک سنائیڈر ایک بار پھر سپرمین کو بڑی سکرین پر جلوہ گر کررہے ہیں۔ فلم میں سپرمین اور بیٹ مین ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ فلم میں بیٹ مین کا کردار بین ایفلک نبھا رہے ہیں جبکہ مین آف اسٹیل میں بدی کا خاتمہ کرنے والے ہینری کیول ایک بار پھر سپرمین کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال پچیس مارچ کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔