Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بیٹے کے قتل کے مقدمے کی پیروی کی سزا، مقتول کی بوڑھی ماں خاندان سمیت گھر سے بے دخل

بیٹے کے قتل کے مقدمے کی پیروی کی سزا، مقتول کی بوڑھی ماں خاندان سمیت گھر سے بے دخل
April 17, 2016
گھوٹکی (نائنٹی ٹو نیوز) گھوٹکی پولیس پولیس کا کارنامہ، مقتول کے ورثا کو انصاف دینے کے بجائے قاتلوں سے مل گئی اور   بیٹے کے قتل کے مقدمے کی پیروی کرنے پر مقتول کی بوڑھی ماں کو گھر سے بے دخل کر دیا۔ میڈیا ٹیم کو دیکھتے ہی اہلکار پولیس موبائل سمیت فرار ہو گئے۔ مظلوم خاندان پر ظلم کا یہ واقعہ گھوٹکی کے گائوں ٹیگ میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں سے مل کر پولیس نے مقتول کی ماں سمیت خاندان کی خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال دیا اور وہ دہائیاں دیتے رہ گئے۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق قاتل ڈاکو ابل خیرعرف خیرو نے گولیاں مار کر ان کے بیگناہ بیٹے کو  قتل کیا اور مقدمہ درج کروانے پر ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پولیس بھی مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ بے گھر ہونے والے خاندان نے حکام بالا سے واقعے کا نوٹس لینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔