Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بیٹے کا نام تیمور خان رکھنے پر بھارت میں سیف علی اور کرینہ کپورکے خلاف ہنگامہ برپاہوگیا

بیٹے کا نام تیمور خان رکھنے پر بھارت میں سیف علی اور کرینہ کپورکے خلاف ہنگامہ برپاہوگیا
December 21, 2016

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں تعصب اور نسلی امتیاز کی  ایک اور بڑی مثال سامنے آگئی۔ بیٹے کا نام تیمور  رکھنے پر سیکولرازم کے دعوے دار  جنونی  ہندو فلمی جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کو شدید تنقیدکا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق   سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کے نام پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا  ہے۔  بالی وڈ جوڑے نے نومولود کا نام تیمور علی خان رکھا جس پر  انتہا پسند   ہندوؤں نے والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف علی خان نے اپنے بیٹے کا نام 14ویں صدی کے مسلمان حکمران اور فاتح کے نام پرکیوں رکھاجبکہ  آدھے سے زیادہ  بھارتی شہریوں کو پتا ہی نہیں کہ تیمور کون ہےلیکن انتہا پسند جماعت راشٹریہ سیوک سنگھ کی جانب سے فلمی جوڑے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔   دوسری  جانب  سیف اور کرینہ کے  پرستاروں کا کہنا ہے کہ  تیمور ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب بہادر شہنشاہ  اور باہمت شخص کا ہے فلمی  جوڑے پرتنقید بے جا ہے۔   نومولود کے نام کے تنازع  پر مقبوضہ  کشمیر کے سابق وزیر علیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بچے کے نام کا انتخاب کرنا صرف  والدین کا حق ہےاللہ تعالیٰ تیمور علی خان کو خوش و خرم اور صحت مند زندگی عطا کرے۔