Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'بیٹی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا'

'بیٹی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا'
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے صائقہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاو الدین کی صائقہ نے نوجوان شیراز سے پسند کی شادی کی تو اس کے گھر والوں نے شیراز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ لڑکی کی ماں شہناز بی بی نے بیٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیراز نے اس کی بیٹی کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔ لڑکی اپنے شوہر اور دیگر سسرال والوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی اور ماں کے ساتھ جانے سے انکارکرتے ہوئے شوہر کے ساتھ جانے پر اصرار کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود لڑکی نے اپنی ماں سے کسی بھی قسم کی گفتگو کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ شوہر کے ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے صائقہ کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔