Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیٹوں نے نوازشریف کوباہر بھجوانےکیلئے دوممالک کو سفارش کرنے کا کہا، وزیراعظم

بیٹوں نے نوازشریف کوباہر بھجوانےکیلئے دوممالک کو سفارش کرنے کا کہا، وزیراعظم
July 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو باہر بھجوانے کیلئے بیٹوں نےپیغام بھجوائے اور دو ممالک کو سفارش کرنے کا کہا گیا لیکن دونوں ملک مجھے اچھی طرح جانتے ہیں سفارش نہیں کریں گے۔ پرائیویٹ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میری کوئی جائیداد پاکستان سے باہر نہیں، ڈالرکی قیمت بڑھانےکی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ معیشت درست سمت میں آرہی ہے اور 3جولائی کےبعد بہتری آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کنگال کر کے چھوڑنے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، گھبرانا اس لیے نہیں کہ کینسر ہوتو مرض کاٹ کرنکالنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت برآمدات سے بہتر ہوتی ہے۔ ڈالر اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے آج ایک اجلاس بھی کیا ہے، ایک فیصد پاکستانی 22کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور ایف بی آر اصلاحات سے 5ہزار ارب اکھٹا کریں گے، اتنے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ نہ ہوتی تو خسارے میں نہ جاتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ساڑھے19 ارب ڈالر ملک کا سب سے بڑا خسارہ تھا، قرضوں کی سود کی مد میں 10ارب ڈالر ادا کئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑ اخسارہ ملا اور اگر دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔