بیوی کی طلاق اور زمین کےتنازع نے ڈاکٹر ابراہیم کو نفسیاتی مریض بنادیا
حیدرآباد(92نیوز)بیوی کو طلاق، پر کشش ملازمت کو ٹھوکر اور زمین کے تنازع نے ڈاکٹر ابراہیم عالمانی کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا۔جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی مریض بن گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر ابراہیم عالمانی کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ خاندانی مسائل کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔
اپنی والدہ اوردوبچوں کو یرغمال بنانےوالےڈاکٹر کے بارے میں ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ اس کا لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں، وہ پہلے بھی سڑک پر اسلحہ لہراتا رہا ہے اور ایک شخص کو زخمی بھی کر چکا ہے۔
ڈاکٹر ابراہیم کی گرفتاری کے بعد ہمسائیوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔