Friday, December 2, 2022

بیورکریسی میرٹ پر کام کرے، وزیراعظم عمران خان

بیورکریسی میرٹ پر کام کرے، وزیراعظم عمران خان
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بیورکریسی میرٹ پر کام کرے، کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہرگز نہیں کرنا۔ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری، آئی جی کی شرکت ہوئی۔ اہم اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، ذوالفقار بخاری اور بیرسٹر شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، معاشی استحکام ضروری ہے۔ آپ نے کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہر گز نہیں کرنا۔ افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔