Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بیوروکریسی کے ”بابوﺅں“ پر ابھی تک عید کا خمار طاری !!! اپنوں کی خیریت معلوم کرنیوالوں کو بھارتی حج مشن کا نمبر دیدیا

بیوروکریسی کے ”بابوﺅں“ پر ابھی تک عید کا خمار طاری !!! اپنوں کی خیریت معلوم کرنیوالوں کو بھارتی حج مشن کا نمبر دیدیا
September 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سانحہ منیٰ میں پاکستانیوں کی شہادتیں ہو ئیں۔ مدتوں یاد رہنے والے زخم آئے اور کئی گھرانے ابھی بھی انتظار کی سولی پر لٹک رہے ہیں اور وزارت مذہبی امور کی بیوروکریسی کے بابو عید کی چھٹیوں سے واپس تو آ گئے لیکن چھٹی ابھی بھی طاری ہے۔ خصوصی سیل والے پریشان پاکستانیوں کو بھارتی حج مشن کے ٹیلی فون نمبر فراہم کر نے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منی کا خصوصی سیل یاوزارت مذہبی امور کی بے حسی کا ثبوت‘ چھٹیوں کے بعد بھی وزارت مذہبی امور کے حکام دفتر تو آئے لیکن ان کے ذہنوں پر چھٹی طاری رہی۔ 92نیوز نے خصوصی سیل کے لئے فراہم کردہ نمبرز پر رابطہ کیا تو انہوں نے مزید معلومات کے لئے پاکستان کے سعودی حج مشن کا نمبر فراہم کیا۔ 92نیوز نے عوام کے آواز بنتے ہوئے ان کے فراہم کردہ نمبروں پر رابطہ کیا تو خصوصی سیل کی خصوصیت کھل کر سامنے آ گئی۔ فراہم کردہ نمبر پاکستانی حج مشن کا نہیں بلکہ سعودی عرب میں قائم بھارتی حج مشن کا نکلا ۔ سانحہ منیٰ میں درجنوں پاکستانی شہید ہو گئے۔ سیکڑوں لاپتہ ہیں لیکن معلوم نہیں وزارت حج کے بابو لوگوں کی چھٹیاں کب ختم ہوں گی اور وہ بے حسی کا لبادہ اتار کر خادم حجاج کا روپ اپنائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔