Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بین الاقوامی پینل کاطلباکیس میں میکسیکن حکام سے تعاون کرنےسےانکار

بین الاقوامی پینل کاطلباکیس میں میکسیکن حکام سے تعاون کرنےسےانکار
April 7, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)میکسیکن حکومت نےدوہزارچودہ میں تینتالیس طالب علموں کواغوا کرکےغائب کردیاتھاجس پربین الاقوامی پینل کےماہرین نےچند اختلافات کےباعث میکسیکن حکام سےتعاون کرنےسےانکارکردیاہے۔ تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق پرانٹرامریکن کمیشن  کےماہرین کاکہناہےکہ کیس میں اٹھائےگئےسوالات کےجوابات دینےکے لئے کیس کےمزید مطالعہ کی ضرورت ہے۔ماہرین نےاس بات پرزوردیاکہ تحقیقات کےمرکزی پہلوؤں پرتوجہ دیئےبغیرکیس میں اٹھائےگئےسوالات کےجوابات نہیں دےسکتے محقق کارلوس نےکہاہےکہ وہ اٹارنی جنرل آفس کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتےاورانہوں نےمیکسیکن حکومت کےساتھ تعاون ختم کرنےپرافسوس کااظہارکیاجوفیصلہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کیاگیاتھا۔