Friday, October 7, 2022

بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ، پاک فوج کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ، پاک فوج کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
 کھاریاں (92 نیوز) کھاریاں کے قریب بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے جاری ہیں جس میں پاک فضائیہ سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے 2020ء میں پاک فوج کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاک فضائیہ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی مقابلوں میں شریک ہیں۔  بین الاقوامی ، پاکستان آرمی ٹیم ، اسپرٹ مقابلے ، پاک فوج ، ٹیمیں مقابلوں میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، جرمنی، روس، ترکی، چین سمیت 16 ممالک کی ٹمیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلوں میں جسمانی، ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ ان مقابلوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔