بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹیکا فروری میں منعقد ہو گی
![بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹیکا فروری میں منعقد ہو گی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/fruit-exibition.jpg)
لاہور ( این این آئی) سبزیوں ،پھلوں اور پروسیسنگ آلات کی بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹیکا آئندہ ماہ جرمنی میں منعقد ہو گی ۔
6 تا 8 فروری تک منعقد ہونے والی نمائش میں تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات، آرگینک مصنوعات، مصالحہ جات، جڑی بوٹیاں، منجمد پھل ، سبزیاں، جڑی بوٹیاں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے تمام اقسام کے آلات رکھے جائیں گے۔