بین اسٹوکس اسپورٹس پرسنلٹی آف دی ائیر قرار
لندن ( 92 نیوز) انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے لیے ایک اور بڑا اعزاز،برطانوی نشریاتی ادارے نے اسپورٹس پرسنلٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ دے دیا۔
انگلش آل راؤنڈر نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کرادار ادا کیا ، بین اسٹوکس نے فائنل میں 84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
میگا ایونٹ میں انگلش آل راؤنڈر مین آف دی میچ قرار پائے، بین اسٹوکس نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 135 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے کامیابی دلائی۔