Saturday, July 27, 2024

بینک ڈکیتی کے واقعے پر مبنی ہالی وڈ ایکشن فلم ”ماسٹر مائنڈز“ کا نیا ٹریلر جاری

بینک ڈکیتی کے واقعے پر مبنی ہالی وڈ ایکشن فلم ”ماسٹر مائنڈز“ کا نیا ٹریلر جاری
August 7, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بینک ڈکیتی کے سچے واقعے پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ماسٹر مائنڈز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں سال ستمبر میں سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیرڈ ہیس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی انیس سو ستانوے میں نارتھ کیرولینا میں ہونے والی تین ملین ڈالر کی بینک ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے جس میں سکیورٹی کمپنی کے گارڈز ملوث ہوتے ہیں۔ فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں اووین ولسن‘ زاچ گالفیاناکس‘ کرسٹین ویگ اور جیسن سوڈیکس شامل ہیں۔ فلم رواں سال ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔