Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بینک صارفین سے فراڈ ، مانسہرہ کا رہائشی پونے پانچ لاکھ روپے سے محروم ہو گیا

بینک صارفین سے فراڈ ، مانسہرہ کا رہائشی پونے پانچ لاکھ روپے سے محروم ہو گیا
November 16, 2018
مانسہرہ (92 نیوز) بینک صارفین سے فراڈ کا ایک اور شکار سامنے آگیا۔ مانسہرہ کا رہائشی پونے پانچ لاکھ روپے سے محروم ہو گیا۔ فون کال پر اکاؤنٹ کی تفصیلات دیں۔ ہیکرز نے اسی روپے چھوڑ کراکاؤنٹ کا صفایا کر دیا۔ بینک صارفین سے فراڈ کرنے والے جعل سازوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جعل سازوں نے مانسہرہ کے علاقہ اوگی کے سیف الرحمان کو شکار کرلیا۔ ٹھیکہ دار سیف الرحمان کے مطابق اسے فون کالز اور اکائونٹ ایکٹیویٹ کرانے کے بہانے معلومات لی گئیں۔ ہیکرز نے معلومات حاصل کیں اور پھر اس کے اکائونٹ سے چار لاکھ اکہتر ہزار روپے کی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ سیف الرحمان نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کے لئے درخواست دی ہے۔