Saturday, July 27, 2024

بینک آف خیبر نے وزیرخزانہ کے پی کے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

بینک آف خیبر نے وزیرخزانہ کے پی کے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
April 16, 2016
  پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے بینک نے اپنی حکومت کے وزیرخزانہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی بینک انتظامیہ نے صوبائی وزیرخزانہ کوکارپوریٹ گورننس رولز سے بے خبر قراردے دیا کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ کے منظورنظر افراد کو بھرتی نہیں کیا اس لئے وہ بینک آف خیبرکے خلاف ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بینک آف خیبر نے اپنے ہی وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی بینک نے باقاعدہ طور پر اخبارات میں اشتہاردے کر وزیر خزانہ کو کارپوریٹ گورننس رولز سے بے خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر موصوف ڈیڑھ سال وزیر خزانہ رہنے کے باوجود یہ نہ جان سکے کہ مالیاتی ادارہ کس طرح کام کرتا ہے ،بینک کا موقف ہے کہ وزیر خزانہ کے نامزد افراد کو بینک میں بھرتی نہ کرنے اور بینک کی برانچز کھولنے سے انکار پر وزیر ناراض ہو گئے وہ بینک کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں ماضی میں حکومتوں نے  بینک کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور سیاسی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے  مگر پی ٹی آئی حکومت تبدیلی لے آئی۔ عرصہ دراز سے مستقل بنیادوں پر کام کرنے والے ایم ڈی کی جگہ مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کی بینک نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ مظفر سید نے بینک فنڈز کو سیاسی جلسوں اور تقریبات کے انعقاد اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا بورڈ اور کارپوریٹ امور میں مداخلت کی من پسند افراد کی بینک میں بھرتیاں کروائیں وزیر کے پرائیویٹ سکیرٹری نے بھی درجہ چہارم ملازمین کو بھرتی کروایا۔ بینک نے پی ٹی آئی کی تعریف کی ہے مگر جماعت اسلامی کے وزیر پر الزامات کی بوچھاڑ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت کے اندر بھی دونوں جماعتوں میں بینک کے معاملات پر اختلاف موجود ہیں ۔