Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بینکنگ کورٹ کراچی، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23جنوری تک توسیع

بینکنگ کورٹ کراچی،  آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23جنوری تک توسیع
January 7, 2019
سندھ میں اربوں روپے کے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل  میں  آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، عدالت کے باہر جیالوں کے رش کے باعث پارٹی قیادت کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے پولیس کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ فریال تالپور دھکوں سے تنگ آکر پانی مانگتی رہیں ۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی ، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ انور مجید کو بیماری کے باعث آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا  ، لانڈھی جیل انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی  ۔عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کو اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا ۔ آصف زرداری کمرہ عدالت میں وکلاء سے مشاورت کرتے رہے  ، پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نے بھی سابق صدر سے ملاقات کی ۔ کمرہ عدالت میں دھکم پیل کے باعث ایف آئی اے نے عدالت کے باہر رینجرز تعیناتی کا مطالبہ کردیا ، پراسیکیوٹر بختیار چنہ کا کہنا تھا اس صورتحال میں کیس کیسے چلایا جاسکتا ہے ، عدالت اس صورتحال پر کارروائی کرے ۔ ضمانت میں توسیع کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت سے روانہ ہوگئے ، جیالوں نے روانگی کے وقت بھی نعرے بازی کی ۔