Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بینکنگ سسٹم معاشی نمواورروزگار پیدا کرنےکیلئے فعال کردار اداکرے: طارق باجوہ

بینکنگ سسٹم معاشی نمواورروزگار پیدا کرنےکیلئے فعال کردار اداکرے: طارق باجوہ
July 19, 2017

کراچی (92نیوز)گورنر سندھ اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ شعبہ بینکاری معاشی نمو اور روزگار پیدا کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے کمرشل بینکوں کے صدور اور سی ای اوز نے ملاقات کی، گورنر نے کہا کہ ریگولیٹری ادارے کو اپنے دائرہ کار میں آنے والے اداروں کے ساتھ  منصفانہ اور مضبوط برتاؤ رکھنا چاہیے، شعبہ بینکاری معاشی نمو اور روزگار پیدا کرنے کے اہداف کی خاطر فعال کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو مناسب اور ہدفی فنانسنگ فراہم کی جائے، ایس ایم ایز صنعتی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کمرشل بینکوں کے ساتھ اسٹیٹ بینک کو ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے فعال طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔