Wednesday, November 30, 2022

  بینظیر قتل کیس: مارک سیگل کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل

   بینظیر قتل کیس: مارک سیگل کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل
اسلام آباد(92نیوز) بے نظیر قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے لئے انتظامات مکمل  کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع  کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایک افسر مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالتی حکم پر افسر مقرر کیا ہے، مقرر کئے گئے افسر کو عدالتی اختیار بھی حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے ذریعے آئیندہ ہفتے بیان قلمبند کیا جائے گا، وکلا ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کے بیان پر جرح کریں گی۔ راولپنڈی کمشنر آفس میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے ویڈیو لنک سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مارک سیگل پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ ہیں، مارک سیگل کے بیان کے بعد کیس کا فیصلہ جولائی ہی میں متوقع ہے ۔