Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بینظیر بھٹو نے الیکشن سے پہلے وطن واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا: پرویز مشرف کی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام‘‘ہو کیا رہا ہے’’ میں گفتگو

بینظیر بھٹو نے الیکشن سے پہلے وطن واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا: پرویز مشرف کی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام‘‘ہو کیا رہا ہے’’ میں گفتگو
October 7, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو گاڑی سے نکلنے کا مشورہ کس نے دیا۔ مارک سیگل کا بیان جھوٹ کا پلندا ہے۔ پرویز مشرف کہتے ہیں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پکے سولجر ہیں، لوگ ان کے پاس مدد مانگنے کیلئے جاتے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ‘‘ہو کیا رہا ہے’’ میں نوازشریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑیں، کرپشن کو روکیں اور گورننس کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کپتان پر بھی  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست میں اکیلے تھے اور اکیلے ہی رہیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پکے سولجر ہیں۔ لوگ آرمی چیف کے پاس مدد مانگنے جاتے ہیں۔ ملک میں امن ہو گا تو فوج خوش ہو گی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے الیکشن سے پہلے وطن واپس نہ آنے کا وعدہ کیا تھا۔ بے نظیر کو وطن واپسی پر امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزا رائس نے اکسایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارک سیگل کا بیان جھوٹ کا پلندا ہے۔ وہ پیسے لے کر لابنگ کرتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔