Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بینظیر بھٹو میرے کہنے پر گاڑی کے سن روف سے باہر نہیں نکلی تھیں، جاوید الرحمان کا بیان حقائق کے منافی ہے: ناہید خان

بینظیر بھٹو میرے کہنے پر گاڑی کے سن روف سے باہر نہیں نکلی تھیں، جاوید الرحمان کا بیان حقائق کے منافی ہے: ناہید خان
September 3, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) ناہید خان عباسی کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو میرے یا کسی اور کہنے پر گاڑی کے سن روف سے باہر نہیں نکلی تھیں بلکہ وہ اپنی مرضی کی خود مالک تھیں۔ بے نظیربھٹو کے ڈرائیورکا بیان حقائق کے منافی ہے۔ ستائیس دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت ان کے گاڑی سے باہر نکلنے کام عمہ کسی حد تک حل ہوگیا ہے کیونکہ پہلی بار یہ پتہ چلا ہے کہ بے نظیر بھٹو اپنی اس وقت کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کے کہنے پر باہر آئیں۔ یہ انکشاف بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان نے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ناہید خان کے کہنے پر گاڑی کے سن روف سے باہر آئیں، اس پر ناہید خان کا سخت ردِعمل سامنے آیا۔ نائنٹی ٹونیوزسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید الرحمان کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ بے نظیر بھٹو اپنی مرضی کی آپ مالک تھیں۔ ناہید خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قابل غور بات یہ ہے کہ سات سال گزرنے کے بعد ڈرائیور کا بیان ہی ریکارڈ کیوں کیا گیا۔ گاڑی میں موجود مخدوم امین فہیم کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے۔