Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ کاشف ریاض نے سابق سی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو بری الذمہ قرار دیدیا

بینظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ کاشف ریاض نے سابق سی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو بری الذمہ قرار دیدیا
October 2, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعظم بینطیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ انسپکٹر کاشف ریاض نے سابق سی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے بیان دیا کہ بینظیر نے جلسے میں آمد کے دوران بھی اپنا سر گاڑی کے سن روف سے باہر نکالا تھا جس پر سی پی او نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دوران سماعت کیس کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے روز وہ ساڑھے آٹھ بجے سے جلسے کے اختتام تک دیگر اہلکاروں کے ساتھ جلسہ گاہ میں موجود تھا۔ بے نظیر بھٹو جب لیاقت باغ جلسہ گاہ کے قریب پہنچی تو انہوں نے گاڑی کے سن روف سے اپنا سر باہر نکالا ہوا تھا۔ بے نظیر کو ایسے آتا دیکھ کر وہاں پر موجود سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے ان کے ساتھ موجود سیکیورٹی انچارج کو بھی آگاہ کیا لیکن ان کی آپس میں کیا بات ہوئی نہیں جانتا۔ انسپکٹر کاشف ریاض کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اے ایس پی اشفاق انور کو محترمہ بے بنظیر بھٹو کی گاڑی کے ساتھ جلسہ گاہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا۔ انسپکٹر کاشف ریاض کے بیان پر سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل نے تو جرح مکمل کرلی ہے تاہم مدعی مقدمہ کے بیان پر پراسیکیوٹر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کو درخواست کی ہے کہ انسپکٹر کاشف ریاض کے بیان میں کافی ابہام پایا جاتا ہے کیونکہ  موجودہ بیان ان کے سابق بیان سے مماثلت نہیں رکھتا اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ بیان بااثر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے دیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے فریقین کو آگاہ کیا کہ آج شام ساڑھے سات بجے کمشنر آفس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان بھی قلبمند کیا جائے گا۔ ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوٹر مارک سیگل کے بیان پر جرح بھی کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔