Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بینظیر ایئرپورٹ: بیرون ملک جانیوالے مسافر سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد

بینظیر ایئرپورٹ: بیرون ملک جانیوالے مسافر سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد
December 26, 2016

اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی۔ سعودی عرب جانے والے مسافر کے بیگ سے ایک کلوگرام ہیروئن نکل آئی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اے ایس ایف نے بینظیر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز جی نائن 829 کے ذریعے سعودی عرب کے شہر راس الخیمہ جانے والے مسافر بختیار کی مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کے بیگ سے ہیروئن نکل آئی۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے۔ اسے گرفتار کرکے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے۔

کرنسی، سونا اور ہیروئن سمگلنگ کے بڑھتے واقعات کے سدباب کے لئے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بیرون ملک جانے اور وہاں سے آنے والے مسافروں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔